گیلزن کرشن (جیوڈیسک) کوالیفائنگ میچ جرمن شہر گیلزن کرشن میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں عالمی چیمپئن جرمن ٹیم تمام وقت ایک صفر سے جیت رہی تھی، تاہم میچ کے اختتام سے چند ثانیے قبل آئرلینڈ کے کھلاڑی جان اوشیا نے گول کر کے اس میچ کو ڈرا کر دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جرمن ٹیم پولینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دو صفر سے شکست سے دوچار ہو گئی تھی۔ اس لیے میچ کے آغاز سے ہی جرمن کھلاڑیوں نے آئرلینڈ کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے، تاہم جرمن کھلاڑی کھیل کے 71 ویں منٹ تک بال کو گول میں پہنچانے میں ناکام رہے۔
کھیل کے 71ویں منٹ میں یہ ڈیڈ لاک اس وقت ٹوٹا جب ٹونی کروز نے ڈی کے باہر سے ایک تیز رفتار کک کے ذریعے بال گول میں داغ دی اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ آخری لمحے میں آئرلینڈ نے جرمنی کی یقینی فتح کو برابری میں بدل دیا۔