خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک

Jet Plan

Jet Plan

راولپنڈی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 21 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان۔

وادی تیراہ کے علاقوں اکا خیل اور سپاہ میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی کارروائی کے دوران 21 شر پسند ہلاک ہوگئے ہیں، فضائی کارروائی کے نتیجے میں ان کے 5 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند تنظیموں کا گڑھ ہے، گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں مقامی قبیلے کے جرگے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔