حکومت نے ایک سو سترہ ارب کے ٹی بلز فروخت کر دئیے

T-Bills

T-Bills

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پاکستان نے پندرہ روزہ نیلامی میں ایک سو سترہ ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نیلامی میں تین ماہ کے ایک سو دس ارب پچانوے کروڑ جبکہ چھ ماہ کے نو ارب پچہتر کروڑ روپے مالیت کے بلز فروخت کئے گئے۔

بارہ ماہ کے بلز کی خریداری کے لئے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ تین ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ نو اعشاریہ نو پانچ جبکہ چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ نو اعشاریہ نو سات فیصد رہی۔