سندھ ریٹائرڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کے تحت عید ملن و محفل مشاعرہ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ریٹائرڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا۔

جس میں ملک کے ممتاز شعراء اکرام نے شرکت کی تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری مہمان خصوصی پروفیسر عنایت علی خان،اور مہمان اعزازی ممتاز ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ، یامین اختر، ممتاز شاعر حیدر حسین جلیسی ،معروف کمپیئر سلمان صدیقی، محترمہ عنبرین عنبر، نسیم شیخ ،شاہدہ حسن ،پروفیسر سعید نقوی اور دیگر موجود تھے تقریب میں سندھ بھر سے ریٹائرڈ پروفیسرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

SRPA EID MILAN MUSAHERA

SRPA EID MILAN MUSAHERA