راجن پور: دعا ویلفئر ٹرسٹ سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ڈویلپمنٹ کے لئے تھیٹمک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ خواتین بھی کثیر تعداد میں شامل تھیں ۔دعا ویلفئر سوسائٹی کی طرف سے یہ مجموعی طور پر آٹھویں ٹریننگ تھی ۔اس ٹریننگ میں نوجوانوں کو کونفٹیکٹ (confatict )کے بارے میں بتایا گیا اورلیڈر شپ پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔نوجوانوں کا معاشرے میں کردارکیا ہے اس پر گہرائی سے بات کی گئی ا نے والے نوجوانوں نے بھر پور انداز سے اس ٹریننگ سے مستفید ہوئے اس موقع پر سینئر ٹیچر شاہ خالد صاحب ،رانا گلزار احمد،عبدالواحد نیازی،اور سیاسی شخصیت رائو ریاض احمد صدیق نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ٹیچر ز اور طلباء کے درمیان ایک مکالمہ بھی کرایا گیا جس کا مقصد علم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔دعا ویلفئر سوسائٹی کے صدر رفعت ممتاز ملک نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان ٹریننگ کا مقصد نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کے کردار کو موئثر بنانا ہے ۔اور یہ سلسلہ ااگے بھی جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ اس سیشن میں صحافیوں کی بھی بڑی تعدا د موجود تھی۔۔۔