صوبہ لوگر میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوب مشرقی صوبے لوگر کے ضلع برکئی ہراک میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے میں مزید 6 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ اس واقعہ کے ایک روز بعد پیش آیا ہے جس میں 22 فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے تھے اور اس کارروائی کی ذمہ داری بھی جنگجوؤں نے قبول کی تھی۔ ادھر فنڈز کی کمی کے سبب ورلڈ فوڈ پروگرام نے 10 لاکھ افغانوں کے راشن میں کمی کر دی ہے۔

افان نیشنل سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 26 طالبان جنگجو مارے اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔ کابل میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔