عوامی تحریک کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی

Awami Tehreek

Awami Tehreek

لاہور (جیوڈیسک) اتوار کو ہونے والے جلسے کیلئے عوامی تحریک نے ایک ہفتہ قبل ضلعی انتظامیہ کو اجازت کی درخواست دی تھی۔

اس حوالے سے عوامی تحریک اور ضلعی انتظامیہ میں اس حوالے سے مذاکرات کے تین دور ہوئے جس پر ضابطہ اخلاق میں عوام کے تحفظ، پنڈال کے اندر اور باہر سیکورٹی امور اور دیگر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ 44 نکاتی ضابطہ اخلاق پر عوامی تحریک کی قیادت نے دستخط کر دئیے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت کے بعد عوامی تحریک نے مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں شروع کر دیں۔