کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اہلبیت کی محبت کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ حضرت علی اور حضرت فاطمہ کا نکاح اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہوا۔ آپ دونوں سے تمام مسلمانوں کو گہری وابستگی ہے۔
ان خیالات کا اظہار حاجی نذیر احمد، پیر حضور حسین شاہ قریشی، حاجی مشتاق احمد، سید واصف شاہ، مخدوم علمدار حسین شاہ قریشی، حاجی غلام فاروق وہاب خان نے گزشتہ روز حاجی غلام فاروق کھیارہ کی جانب سے حضرت علی اور حضرت فاطمہ کے عقد نکاح کے سلسلہ میں دعوت ولیمہ کے موقع پر تقرئب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت کا بڑا درجہ ہے۔
حضرت علی حضورۖ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے۔ جن کے عقد میں آپۖ نے حضرت فاطمة الزہرہ کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا نکاح آسمانوں پر لکھا ہوا عمل تھا۔
آج اس خوشی کے موقع پر ہم مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور حاجی غلام فاروق کے حق میں دعا کروائی گئی۔ اور بعد ازاں پروقار دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔