ٹی ایم او کروڑ ماسوائے سیاستدانوں کی خوش آمد اور مال کمانے کے شہر پر کوئی توجہ نہیں دے رہے

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کی عدم توجہ کے باعث 2012ء میں لاکھوں روپے مالیت کے مختلف سڑکات پر لگائے گئے پودے سوکھ گئے اور ان کے جنگلے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔

ٹی ایم او کروڑ ماسوائے سیاستدانوں کی خوش آمد اور مال کمانے کے شہر پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ تفصیل کے مطابق 2012ء میں حکومت پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر میں کروڑوں روپے مالیت کے پودے جنگلوں میں لگائے گئے تھے۔

جن میں ٹی ایم اے کروڑ نے بھی لاکھوں روپے خرچ کر کے جنگلوں میں پودے لگائے۔ لیکن ان سینکڑوں پودوں میں سے ٹی ایم اے کروڑ ایک پودا بھی بچانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اور لاکھوں روپے ضائع کر دیئے۔

Planted

Planted