لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا ہے، آج بھی ان رہنماؤں کے پاس جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان ہی چند سیاسی اداکاروفنکار وں نے ملک کے عوام کو دھوکادیا ہے، صرف اسلامی انقلاب ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی لا سکتاہے۔ غریب لوگ بیرون ملک سے پیسے بھیجتے ہیں،اشرافیہ یہاں سے پیسےو ہاں بھجوا دیتے ہیں، اشرافیہ نے بیرون ملک محلات بنا رکھے ہیں اور وہاں یہ پیسے جمع کر رہے ہیں۔
اس کرپٹ اشرافیہ نے نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا، سوال یہ ہے کہ قائداعظم نے کیا پاکستان ان لوگوں کیلئے بنایا تھا۔