پولیو کا کیس سامنے آنے پر ضلع لیہ کروڑ لعل عیسن میں بھی تین روزہ پولیو ڈے شروع ہو چکا

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ضلع بھکر میں پولیو کا کیس سامنے آنے پر ضلع لیہ کروڑ لعل عیسن میں بھی تین روزہ پولیو ڈے شروع ہو چکا ہے۔ 14 ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر 5 ہزار 8 سو 77 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ کروڑ ہسپتال میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے فراہم کردا ایک کروڑ روپے کے سامان کے بقیہ ، نشہ کی 2 مشینیں اور ایک الٹراسائونڈ مشینیں بھی گزشتہ روز کروڑ ہسپتال میں نصب ہو کر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ بار بار قطرے پلانے سے بچہ پولیو سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس کو کوئی نقصان نہین ہوتا ہے۔

شہری اس سلسلہ میں ہماری نمائندہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروڑ ہسپتال میں ان کی استدعا پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی مالیتی گرانٹ سے ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر تعمیر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے ہسپتال میں الٹراسائونڈ ، نشہ کی مشینیں انکیوبیٹر سمیت فرنیچر کا سامان بھی نصب ہو چکا ہے۔ جو کہ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے کروڑ کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔ اس ساری سہولت کے میسر آجانے کے بعد عوام کو دور دراز کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔