بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف کمزور اور مایوس کن ہے، چوہدری طاہر یسین

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف کمزور اور مایوس کن ہے، بی جے پی نے اپنے ہر دور حکومت میں بے گناہ پاکستانیوں کی لاشیں گرا کر اپنی برتری ثابت کی، 20 وزارتیں پاس رکھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ نواز شریف کو چاہیے کہ دو بابوں سے جان چھڑا کر وزارت خارجہ کسی اہل بندے کے حوالے کریں جو انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے اور انڈیا کے الزامات کو عالمی سطح پر جھوٹا ثابت کر سکے۔

ان خیالات کا معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہر یٰسین میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ کو دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ نوبل پرائز ملنا پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے۔

ملالہ کو چاہیے کہ جس طرح انہوں نے افریقی ملکوں میں جا کرتعلیم کیلئے کام کیا اسی طرح وہ فلسطین کا بھی دورہ کریں اور غزہ کے بچوں کی تعلیم اور حقوق کی آواز اعلیٰ ایوانوں میں اٹھائیں۔