کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی اور دیگر رہنماوٴں نے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے سے بوکھلا کر مخالفین میڈیا ٹرائل پر اتر آئے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے سے پہلے سیکیورٹی اورانتظامی اقدامات ریاست کی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کو جلسے کے لئے سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام دینا سیاسی دشمنی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب تنقید کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا خیبر پختوخوا حکومت ایک ماہ تک اسلام آباد کے دھرنے میں رہی، خیبر پختونخوا حکومت پر سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام نہیں لگا۔
سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ مخصوص میڈیا گروپ جلسے کی تیاریوں کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں، اسلام آباد دھرنے کے تمام انتظامات سی ڈی اے کیجانب سے کئے گئے ہیں اور سرکاری سیکیورٹی بھی دی گئی ہے۔