ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گلیانہ کے نواحی گاؤں موضع سدکال کے رہائشی ماں بیٹے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق۔ مگر محکمہ ہیلتھ لاعلم۔ دونوں مریض سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ۔ تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی گاؤں موضع سد کال کے رہائشی تیمو ر آصف اور اس کی و الدہ کو مسلسل بخار تھا۔
چند دن مقامی ڈاکٹروں سے علاج کروانے کے بائوجود بخار کا آرام نہیں آیا۔ چیک اب کے لیے دونوں ماں بیٹے کو سروسز ہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں پر لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے بعد ان دونوں ماں بیٹے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ وہ اب سروسز ہسپتال کے۔
ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل ملکہ، گلیانہ، اور ٹھوٹھہ رائے بہادر میں ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے سپرے کروایا جائے تاکہ آ ئندہ اس موذی مرض سے نجات حاصل کی جاسکے۔