وزیرآباد کی خبریں 16/10/2014

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد(جی پی آئی)مینجنگ ڈائیریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن بلال احمد بٹ کی اپنے وفد جس میں ڈرائیکٹر اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میجر بابر نواز وڑائیچ ریجنل ڈرائیکٹر پنجاب ساجد انور بھلی شامل تھے نے آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کا دورہ کیا وفد کا استقبال چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد بلال بھٹہ محمد خالد مغل شیخ محمد اقبال چوہدری محمد عارف نے کیااس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے منینجنگ ڈرائیکٹربلال احمدبٹ نے کہاکہ وزیرآباد میں حکومت پنجاب جدید ترین بہترین سہولتوں کے ساتھ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ تعمیر کرے گی جس میں وسیع کارپٹ روڈ ڈسپنسری چاردیواری سیوریج سوئی گیس واٹر سپلائی دفتر 1122ڈسپلے سینٹر جدید سیکیورٹی سسٹم لیبر کی ٹریننگ سمیت مینو فیکچرنگ کی سہولت کے مطابق ہرچیز فراہم کی جائے گی سابقہ چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے وفد کو کٹلری انڈسٹری کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کٹلری انڈسٹری کی ایکسپورٹ 10ارب سے زائد ہے 300چھوٹے بڑے کٹلری بنانے والے کارخانوں میں 10ہزار مزدور کام کرتے ہیں کٹلری انڈسٹری کی ترقی کے لئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر جلد شروع کی جائے تا کہ یہ انڈسٹری رہائشی ایریا سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ منتقل ہو جائے میٹنگ کے بعد وفد کے ارکان نے ممبران آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی جگہ جو کہ کٹلری انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے قریب ہے کامعائنہ کیااور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کی جگہ کی سلیکشن کو سراہا اور کہا کہ یہ جگہ سیالکوٹ ڈسکہ اور گجرات کا سینٹرل ایریا ہے انشااللہ یہاں پر وزیرآباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بہت کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و زیرآباد(جی پی آئی)سینئر صحافی و معروف نیوز ایجنٹ سیف االلہ بٹ،تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سمیع اللہ بٹ کے بھائی،صدر شباب ملی وزیرآباد صابر حسین بٹ کے برادر ان لا ء کلیم اللہ بٹ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اسلام آباد موڑ والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ جمعیت اہلحدیث کے ممتازعا لم دین مولانا ابراہیم محمدی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سابق صوبا ئی وزیرچوہدری شاہنواز چیمہ، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عبید اللہ گوہر،ضلعی امیر بلال قدرت بٹ،محمد مشتاق بٹ،سٹی امیر مرزا غلام مصطفےٰ،عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ،وقار ناگرہ،صدر شباب ملی گوجرانوالہ فرقان عزیز بٹ، بشارت چیمہ ایڈووکیٹ، امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب پروفیسر حافظ عبدالستار حامد، ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)مستنصر علی گوندل،ایڈیشنل سیکرٹری گوجرانوالہ بابو عامر رضا بٹ، ڈاکٹر ارشد احسن میر، سٹی صدر مقصود ڈار،ملک شہباز کلیار،ارشد محمود سلیمی،ناصر محمود اللہ والے،خواجہ محمد جمیل،میر ما جد علی سالار،میر ایاز عامر،عمر اللہ والے،محمد آصف کلیر،ڈاکٹر محمد یوسف فاروق،حافظ مشتاق کوکب،حافظ منیر احمد،سابق سٹی نا ظم واجد رضا بٹ،عرفان مقبول بٹ ایڈووکیٹ،ملک شکیل احمد،الطاف احمد ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنماء نعمان چٹھہ،تحصیل صدر خرم مختار چیمہ،قاسم علی اعوان،راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،مبشر چیمہ،اویس اکرم سپال، راجہ تنویر اللہ خان،مسلم لیگ(ج)کے ترجمان عبدالکریم بٹ،سٹی صدر چوہدری محمد یوسف،مہرمحمد رفیق بھٹہ،محمد خالد مغل،لالہ محمد خلیل،محمد افضل چوہان،میاں انعام اللہ ایڈووکیٹ،راجہ اشتیاق اللہ خان،چو ہدری محمدریا ض،چوہدری شبیر جونیجو،پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ،تحصیل صدر نوید اسلم چیمہ ایڈووکیٹ،محمد اکرم بیر پہلوان،محمد ارشد بٹ،خواجہ شعیب،مختار کمبوہ،جمعیت العلمائے پاکستان فضل الرحمن گروپ کے ضلعی صدر مو لا نا محمدرفیق عابد علوی،چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد نواز چیمہ،ڈائریکٹر ایجوکیٹر سکول محمد عمران بھٹی،پرنسپل پنجاب کالج محمد آصف،ملک اختر ایڈووکیٹ،بزم غوثیہ کے صدر ملک محمد یوسف چاند،محمد سلیم قادری،پرنسپل سٹی کالج اکبر بشیر ہنجرا،پرنسپل دارارقم عبدالستار شاہ،صدر وزیرآبادچیمبر آف ایجو کیشن پروفیسر محمد اشفاق وڑائچ،ایس ڈی او زگیپکو محمد انیس ہنجرا،انجینئر مدثر ارشاد چیمہ،ڈویثرنل صدر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین محمد ارشد کنگ،ایل ایس ضیاء الرحمن،خالد وڑائچ،عثمان غنی،محمد اسلم گھمن،محمدعزیز،چوہدری فرخ،مہرحماد رضا،افتخار بٹ،محمد رمضان جانی،شہباز چیمہ،انچارج فلاح انسانیت فاونڈیشن شعیب اللہ،محمد ارشد چٹھہ،ڈویثرنل صدر انجمن پٹواریاں شاہد عنصر گورایہ،مینجر بھٹہ میرج ہال آغا محمد قاسم،صحافیوں صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،سینئر نائب صدر شیخ صلاح الدین ،نائب صدر مہر طاہرجاوید مٹھو،قیصر وڑائچ،رانا عبدالرشید،ڈاکٹر عدنان ملک،عبدالقیوم بھٹی،صوفی اشرف نثار،نعیم اشرف،کاشف محمود خان،نثار احمد،ندیم لک،مہر ندیم مشتاق،طارق امین خالد،خواجہ روحیل،عمران اکرم ٹھکرا ایڈووکیٹ،ملک اختر ایڈووکیٹ،پروفیسر عبدالرحمان جامی ،قاضی غلام رضا،ڈاکٹر رضا سلطان،قیصر انور بٹ ایڈووکیٹ،اللہ دتہ چیمہ صدر کسان بورڈ،ڈاکٹر خالد محمود،نعیم رضا،زبیر بٹ،محمد فیاض،محمدیوسف مومن ،حافظ آصف عثمان،پروفیسر شخ نثار احمد،ملک زبیع اللہ،اسد ملک،ندیم تارڑ،مہر عرفان رفیع،ایوب چوہان،نیاز چوہان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و زیرآباد(جی پی آئی)کل پاکستان 44ویں سالانہ محفل نعت زیراہتما م بزم غوثیہ مورخہ17اکتوبربروزجمعتہ المبارک بعدازنماز عشاء ایم سی ہا ئی سکول وزیرآبادمیںمنعقد ہوگی۔جسمیںطول وعرض سے معروف نعت خواںسیدمحمدفصیح الدین سہروردی،تسلیم احمدصابری،حافظ نورسلطان صدیقی،شہزادحنیف مدنی،قاری محمدرفیق نقشبندی شرکت کریںگے جبکہ نقابت کے فرائض خاوربشیربٹ انجام دیںگے۔مہمانان خصوصی صوفی محمدعارف چشتی،سیدمحمدصفی اعظم چن پیر،پیرصاحبزادہ پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،پیرسیدمحمدعثمان شاہ نوری،صاحبزادہ سیدضیاء النور،حاجی محمدمشتاق،لیاقت علی چشتی،چوہدرینذیراحمدوڑائچ،ملک محمدیوسف چاند،صاحبزادہ محمدحامد رضا،حاجی محمدیوسف میر،پیرمحمدرضوان منصور،قاری محمدزاہد سلیم،سیٹھ محمدجمیل ودیگر ہوںگے۔خصوصی خطاب سجادہ نشین سلطان باہو پیرخالد سلطان القادری کریں گے۔محفل کے اختتام پربذریعہ قرعہ اندازی 3عمرے کے ٹکٹ دئے جا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و زیرآباد(جی پی آئی)شوگر کے علاج معالجہ کے لئے جلدعلیحدہ یونٹ کاقیام عمل میںلا یا جا ئے گا۔ان خیا لات کاظہارایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادڈاکٹرالطاف حسین چوہدری نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرافتخاراحمدبٹ،ڈاکتر سیدرضا سلطان،محمداشرف نثار،محمدعبد اللہ وڑائچ،محمدیوسف مومن (رئیل لیب والے) ،محمدنعیم اشرف ودیگر بھی موجودتھے۔ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ عوام الناس کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات بہم پہنچا نے کی خاطرشوگرسنٹر میںنہ صرف تما م ٹیسٹ بلکہ ادویات اورانسولین وغیرہ بالکل مفت مہیا کی جا ئیں گی۔انہوں نے بتا یا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل وزیرآبادتحصیل کی سطح پرپنجاب کاواحدسرکاری ہسپتال ہے جہاں80سے زائد ہیپا ٹائٹس کے مریض بہترین ماحول میںزیرعلا ج ہیں۔ایم ایس نے بتا یا کہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ علاقہ کے عوام کی بہترسے بہترخدمت سرانجام دی جا سکے۔صدر انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوہدری محمدجاوید اقبال اللہ والے نے بتا یا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوںکے علا ج میںانجمن معاونت کرکے ان کی صحت یابی کی کوششوںمیںبھرپورتعاون کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و زیرآباد(جی پی آئی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک شکیل احمدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 10فیسد بچوںکوفری پڑھا نے کاجونوٹیفیکیشن جا ری کیا ہے۔اس بارے میںکہا ہے کہ ہم اپنے سکولوںمیںدس فیصد بچوںکومفت تعلیم دینے کے لئے تیارہیںبصورت دیگرحکومت کوبھی ان اداروںپرلگا ئے گئے مختلف قسم کے ٹیکس جات کوختم کرنا ہوگاتاکہ نجی سکولزمالکان دلجمعی سے اپنے فرائض اداکرسکیں۔مزیدبرآںچیئرمین سکولزملک شکیل احمدنے کہا کہ PECپنجم اورمڈل امتحان لینے میںناکام ہوچکا ہے لہذاء نئی پالیسی کے تحت اب امتحا نا ت ای ڈی او ایجوکیشن کی نگرانی میںمنعقد ہونگے اوراس سلسلہ میںیہ کلیئرسنٹرامتحان کا انعقاد ممکن بنا ئے گا۔اس ضمن میںداخلہ فارم جلد ہی سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروںکومہیا کردئے جائیں گے جبکہ امتحانی رزلٹ کی بھی تما م ترذ مہ داری ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ پرہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و زیرآباد(جی پی آئی) عمران،قادری اب خواب کی کیفیت سے باہر آ جائیں یا ساتھی انہیں نیند سے جگا دیں۔گو ،گو کہنے سے حکومت نہیں جاتی اور نوٹ سپوٹ مانگنے سے حکومت نہیں ملتی،ہاشمی کی جرآت مندانہ انکشافات نے سازشی ٹولہ کو بت نقاب کر دیا ہے جاوید ہاشمی سیاست کا درخشاں ستارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینئر رہنما ملک محمد شہباز کلیار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا انقلابی قائدین لوگوں کو تھکا اور مروا کر تقریریں کرنے کا شوق پورا کر رہے ہیں ،ملتان کے جلسہ میں عرمان اور شاہ محمود قریشی کے خطبوں کے دوران لوگ بے ہوش ہو کر مر رہے تھے تو شاہ محمود نے کہا ٹھہر جائو،انہوں نے کہا سیلاب گزر جانے کے بعد طاہرالقادری کا سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کرنا ایسے ہی ہے جنگ ہوئی بند تو مجاہد نکل آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
و زیرآباد(جی پی آئی)ہاشمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب18اکتوبربروز ہفتہ شام 7بجے بھٹہ میرج ہال منعقد ہو گی،تقریب میں ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا،تقریب کا اہتمام صدر ہاشمی فاؤنڈیشن صاحبزادہ سید وقاص خالد ہاشمی جبکہ تقریب کی صدارت صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ کرینگے۔ تقریب میں اراکین اسمبلی،ممتاز سیاسی ،سماجی،فلاحی،مذہبی،وکلائ،سول سوسائیٹی،سرکاری آفسران،صحافی برادری کو مدعو کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔