کرپشن کیس کی سماعت، گیلانی اور امین فہیم کو حاضری یقینی بنانیکا حکم

Gilani and Amin Fahim

Gilani and Amin Fahim

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو حاضری سے استثنا دیکرآیندہ پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بدعنوانی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر ملزمان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کے باعث تمام سکیورٹی مصروف ہے، جبکہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کو سکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے وکیل کی درخواست پر منظور کرتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی، تاہم عدالت نے آیندہ سماعت میں ملزمان کی پیشی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان پیش نہ ہوئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔