نبیہا کی موت پھیپھڑوں میں دھویں کی وجہ سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

Nabeha

Nabeha

لاہور (جیوڈیسک) ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جھلسنے کے باعث نبیہا کا نوے فیصد جسم جل چکا تھا جبکہ سانس کی نالی کے ذریعے دھواں پھیپھڑوں تک پہنچا جو موت کا باعث بنا۔

سی ایس پی افسر نبیہا چودھری بدھ کو گلبرگ کے علاقے میں اپنے کمرے میں جھلسنے کے باعث مردہ پائی گئیں تھیں۔ پولیس نے موت کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم والدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔