اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کپتان نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہو گا۔
انھوں نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سیاست کا مطلب صرف پیسہ بنانا ہے جبکہ تحریک انصاف کے نزدیک سیاست ملک کی خدمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آزادی مارچ سے قبل ہی فیصلہ کر چکے تھے۔
نواز شریف سے استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے اللہ نے ہمیں تقدیر بدلنے کا سنہری موقع دیا ہے کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان نے اقرار کیا کہ بڑے سیاسی مگر مچھوں کی وجہ سے سیاست اسپتال بنانے سے زیادہ مشکل ہے۔