پاکستان اور بھارت سرحدی کشیدگی پر جلد قابو پائیں: چین

Hong Li

Hong Li

بیجنگ (جیوڈیسک) وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جاری لڑائی روکنی چاہیے۔

دونوں ممالک کے دوست اور پڑوسی ملک ہونے کے باعث چین صبر و تحمل اور سیز فائر کی پاسداری کی تاکید کرتا ہے۔

دونوں ملک بات چیت سے کشیدہ صورتحال کا حل نکالیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں۔