ملکی زر مبادلہ ذخائر تیرہ ارب ترالیس کروڑ ڈالر ہو گئے، اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دس اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مختلف ذرائع سے موصول ہونے والے چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے سبب ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے ذخائر دو کروڑ انچاس لاکھ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے چار ارب پچپن کروڑ ڈالر ہو گئے۔