سیف علی خان کو کرینہ سے شادی کرنے پر دھمکیاں دی گئی تھیں

Saif Ali Khan And Kareena Kapoor

Saif Ali Khan And Kareena Kapoor

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جس طرح اس کے باپ کوشادی کرنے پر دھمکیاں دی گئی تھیں، اس کو بھی کرینہ سے شادی کی کوششوں میں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سیف نے کہا ہے کہ اس کے والد منصور علی خان پٹوڈی اور والدہ شرمیلا ٹیگورنے شادی کا فیصلہ کیا تو مختلف مذہب رکھنے کی وجہ سے انہیں بہت جدوجہد کرنا پڑی، اور مختلف عناصر کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔

پھر جب میں نے کرینہ سے شادی کا فیصلہ کیا تو مجھے بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حالانکہ سیف کو اس کی سیکولز سوچ کی وجہ سے بھارت میں پسند کیا جاتا ہے اس کے باوجود کرینہ کپور سے شادی میں مسائل کا سامنا رہا۔