کراچی : لیاری میں رینجرز کا مبینہ مقابلہ، گینگ وار کا ملزم ہلاک

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نعیم منصور کے نام سے ہوئی ہے،اس کا تعلق گینگ وارکے عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہو نے والا ملزم 7 سے زائد افراد کے قتل، بھتا خوری، اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضے اسلحہ بھی ملا ہے۔