وزیر اعظم نے اپنے قریبی سیاسی رفقا کو اسلام آباد طلب کر لیا

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق آج اہم مشاورت کریں گے۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ملاقات کریں گے اور عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق گفتگو کریں گے۔

وزیر اعظم اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق معاملات طے پا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کو دھرنے کے بجائے جلسوں تک آمادہ کرنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا۔