شیخوپورہ : فائرنگ سے 2 لڑکے جاں بحق، 4 افراد زخمی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں رسم حنا کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو لڑکے جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ شیخوپورہ میں شادی کا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا، جب رسم مہندی کی تقریب میں لڑکے کے دوستوں نے شراب میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ شیروز اور تیرہ سالہ عمیر جان سے چلے گئے، جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا پولیس نیمو قع پہنچ کر جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی لاشیں قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی، جبکہ ملزمان حراست میں لے لیا گیا ہے۔