آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔ تاہم پنجاب کے جنوبی علاقوں اور سند ھ میں زیادہ تر موسم گرم رہے گا۔

جبکہ خیبر پختون خواہ سمیت شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گہرے بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے زیاد ہ تر علاقوں میں گزشتہ دو روزسے جاری بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔