مظفر گڑھ : آگ سے جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں گھر کو آگ لگنے سے جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے بیٹ بیس ہزار میں محمد سلیم اور محمد خان کے گھر میں کچھ دن قبل رات کو لالٹین جلانے کے باعث آگ لگ گئی تھی، جس کے باعث چودہ افراد جھلس گئے تھے، جھلسنے والے افراد کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں زیر علاج دس سالہ بچی مشال زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

جھلسنے والے پانچ بچے نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔