پیپلز پارٹی کا جلسہ : پولیس کی موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

Karachi Jalsa

Karachi Jalsa

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کل ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کے سلسلے میں سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی جانب سے حکومت سے موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے پلان ترتیب دے دیا، جبکہ 22 ہزار 500 پولیس اہلکار جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو مجموعی سیکیورٹی کے نگراں ہوں گے،سندھ ریزروپولیس کے ساتھ رینجرز کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے، شہر بھر میں پارکنگ کے لیے 27 جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نگرانی کیلئے واک تھرو گیٹ اور کئی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ وی آئی پی روٹس پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ آنے والوں کے راستوں پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔