ملتان میں ضمنی انتخاب کا معرکہ عوام کی بیداری کی دلیل ہے۔ رانا ناصر محمود

Rana Nasir

Rana Nasir

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 91کے آرگنائزر رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ ملتان میں ضمنی انتخاب کے معرکہ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عامر ڈوگر کی کامیابی عوام کی بیداری کی دلیل ہے۔ عمران خان کے دھرنے اور عوامی جلسوں نے لوگوں کو شعور دیا ہے اور اب کوئی بھی موقع پرست سیاست دان جذباتی نعروں اور جعل سازی کے بل بوتے پر عوام کو دھوکہ نہ دے سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف نے بہت عزت و احترام دیا لیکن انہوں نے تحریک کی بے مثال جدوجہدکو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور ان قوتوں کو ہاتھ میں کھیلنے لگے جن کے خلاف عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کا جرم ثابت ہو چکا۔ جاوید ہاشمی عوام اور جمہوریت دشمنی پر مبنی طرز عمل کی وجہ سے سیاست میں ماضی کا قصہ بن جائیں گے اور تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کے وژن، جرأت اور سچائی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہے گی۔

رانا ناصر محمود نے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ تبدیلی کے سفر کا حصہ بن کر تاریخ میں اپنا نام باوقار سیاست دان کے طور پر رقم کروائیںگے۔