گوجرانوالہ کی خبریں 17/10/2014

PTI

PTI

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے قائمقائم صدر قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ خیبر سے کراچی تک عوام فرسودہ نظام کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ملتان کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ جاوید ہاشمی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار اور اس بات کا پیغام ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کا نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے اور موروثی خاندانی طرز سیاست پر یقین رکھنے والے اب اس نظام کو بچا نہیں پائیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان ہم سب کی منزل ہے اور نیا پاکستان انشاء اللہ بن کر رہے گا۔ تحریک انصاف کے کارکن اور عوام فرسودہ ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے اور ان لوگوں پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عدم اعتماد کریں گے جو اس ملک کی تباہی بد حالی کے ذمہ دار ہیں۔ قاسم اکرم وڑائچ نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ملکی وسائل لوٹنے اوربدعنوانی کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اب اپنی اولاد کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے سرگرم ہیں لیکن نیا پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہو گا اور نہ اس میں خاندانی طرز سیاست والوں کے لئے کوئی جگہ ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ : تمبا کونو شی کے قوانین اور نقصانات سے آگاہی کے لئے گورنمنٹ کالج فقیر محمد فقیر ، گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج او ر گورنمنٹ کامرس کالج میں انتظامیہ کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ـ ضلعی کوآرڈییٹر قمر اقبال گورائیہ نے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی حدود میں تمباکو نو شی قانونًا جرم ہے جبکہ اس کی بیرو نی حدود 50 میٹر تک تمباکو فروخت کرنااور تقسیم کرنا بھی قابل سزا جرم ہے متعلقہ کالجز ہذا کے پرنسپلز محمود احمد سندھو اور ظہور احمد نے قوانین پر عملدرآمد کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی جو قوانین وضع کرنے کے سلسلے میں رپورٹ پیش کرے گی تاکہ طلباء کو تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہ کیا جا سکے کیونکہ پاکستان میں روزانہ 279 ـافراد تمباکو سے پیدا کردہ بیماریوں کا شکار ہو کر مو ت کا شکار ہو رہے ہیں اور 5000 سے زائد افراد تمباکو کے مہلک اثرات کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ : رجسٹرار ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ جج ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ نے چودھری عبدالرزاق گورائیہ ولد فاروق احمد گورائیہ ساکن نظام پور پاور ہائوس گیٹ گوجرانوالہ کو ناقص خدمات فراہم کرنے ، ناقص وغیر معیاری کھانا دینے اور زائد بل وصول کرنے پر مورخہ 31 ـ اکتوبر کے لئے مینجر رائل گارڈن ہوٹل ایند ریسٹورنٹ نزد گفٹ یونیورسٹی سیالکوٹ بائیپاس گوجرانوالہ کو عدالت میں جواب داخل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے صارف نے ناقص خدمات فراہم کرنے، ناقص وعیر معیاری کھانا دینے اور تائد بل وصول کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے جس پر کاروائ کرتے ہوئء جج کنزیومر کورٹ گوجر انوالہ نے رائل گارڈن ہوٹل کے مینجر کو فوری طورپر عدالت میں طلبی کا حکم جاری کر دیا ہے۔