بھتیجے کے ہاتھوں قتل خاتون کی لاش راوی سے مل گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گوجر پورہ کے علاقے میں بھتیجے کے ہاتھوں فائرنگ سے بیٹے سمیت قتل ہونے کے بعد دریا برد ہونے والی بشریٰ بی بی کی لاش راوی سے مل گئی جبکہ اسکے بیٹے کی تلاش جاری ہے، سی آئی اے پولیس نے قتل کے نامزد چھ ملزمان کو حراست میں لے رکھا ہے جن میں شبیر بھٹو مرکزی ملزم، بشیر ٹونی، آصف، منظور حسن اور دیگر شامل ہیں۔ مقتولہ کی بہن نجمہ نے لاش کی شناخت کرلی۔