وزیر اعلیٰ سندھ جلسے کے انتظامات دیکھنے جلسہ گاہ پہنچ گئے

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے انتظامات دیکھنے کے لیے جلسہ گاہ اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن ، وقار مہدی اور قادر پٹیل بھی موجود تھے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے جلسے کے انتظا مات کا جائزہ لیا،جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹھٹہ، سجاول سے آئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے ملنے کے لئے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، اسی جذبے کے تحت بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔