80 فیصد پولیو کیسز کا ذمے دار پاکستان ہے، عالمی ادارہ صحت

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے 80 فیصد پولیوکیسوں کا ذمے دار پاکستان ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے۔

کہ پاکستان میں پولیوکی یہ صورت حال بچوں کو حفاظتی ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث پیدا ہوئی، قبائلی علاقوں میں آج بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی ہے۔

اور انسداد پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی شدید خدشات موجود ہیں، پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 9 ماہ کے دوران یہ تعداد 207 سے تجاوز کر چکی ہے۔

جس سے گزشتہ 14 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان 207 کیسز میں سے 43 ایسے کیسز ہیں جو خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سب سے زیادہ کیسز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں ریکارڈ ہوئے، جہاں پر اس معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 136 سے تجاوز کر چکی ہے۔