فوج کے حق میں وال چاکنگ مٹانے پر سنی تحریک کا احتجاج

Sunni Tehreek

Sunni Tehreek

حافظ آباد (جیوڈیسک) مساجد میں مذمتی قراردادیں پیش، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، عثمان حیدر ا) سنی تحریک نے پاک فوج کے حق میں وال چاکنگ مٹا نے کے خلاف یوم احتجاج منایا۔ اس سلسلہ میں تمام اہل سنت مساجد میں مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں۔

دنیجن میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی ایم او کی طرف سے ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل قائم مقام صدر عثمان حیدر نقوی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی او حافظ آباد اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے دشمن ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔