پانی چوری روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔ جی ایم پیڈا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ ( خصوصی رپورٹ) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا ) کے جنرل مینجر افضل انجم طور نے کہا ہے کہ پانی چوری کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کر رہے ہیں تا کہ تمام کسانوں کو مساویانہ بنیادوں پر نہری پانی دستیاب ہو سکے، انہوں نے مزید کہا کہ پانی چوری روکنے کے لئے محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے آج لوئر چناب کینال سسٹم کے ایریا واٹر بورڈ زمیں پیڈا کے افسران اور کسان نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایریا واٹر بورڈز کے ممبران اور چیف ایگزیکٹو صاحبان بھی موجود تھے۔

جنرل مینجر پیڈا نے کہا کہ کسان تنظیموں کی معاونت سے پانی کی مساویانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کر رہے ہیں تا ہم پانی چوری کی روک تھام کے لئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملد رآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کسا ن تنظیموںکے نمائندگان ، پیڈا و محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملے کو آگاہ کیا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبیانہ وصولی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے یا حکومتی شیئرسرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والوں سے وضاحتیں طلب کی جائیں گی تا کہ سرکاری واجبات کی موثر وصولی ممکن ہوسکے۔

جنرل مینجرنے پیڈا کی سپیشل مانیٹرنگ ٹیم کو راجباہ کھِکھی کا اچانک معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور شکایت کنندگان کو موگہ جات کے ٹوٹا ہوا ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پرجنرل مینجر پیڈا نے فیلڈ افسران و عملے کو پانی چوری کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔