شہریوں کے بیرون ملک کالےدھن کی تفصیل نہیں بتاسکتے ، مودی سرکار

Singhvi

Singhvi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی شہریوں کے بیرون ملک موجود کالے دھن کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ مودی حکومت کے سپریم کورٹ کو جواب پر اپوزیشن کانگریس نے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی قوم سے معافی مانگیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 2011 ء میں حکم جاری کیا تھا کہ بھارتی شہریوں کے بیرون ملک موجود کالے دھن کی تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے، جس کے بعد جمعے کے روز مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ جن ممالک کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے ہیں۔

وہاں موجود بھارتیوں کے کالے دھن سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں ، مودی سرکار کے اس جواب کو اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیش سنگھوی نے کہا کہ عدالت میں دیے گئے حکومتی موقف پر وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے معافی مانگیں۔

کیونکہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ بر سراقتدار آکر وہ کالادھن واپس لے کر آئے گی۔ ابھیشک نے کرپشن کے خلاف سرگرم رام دیو اور اناہزارے کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم ہائوس کے سامنے بھوک ہڑتال کریں۔