ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں آج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتوں سے زائد عرصے سے احتجاج کرنے والوں کے خیمے اور رکاوٹیں ہٹا دیں۔
صبح کے وقت ہونے والی کارروائی میں اندازاً 100 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ، کارروائی میں مرکزی کاروباری علاقے سے تمام رکاوٹیں اور خیمے اکھاڑ پھینکے۔
پولیس نے مونگ کوک نامی علاقے میں بھی کارروائی کی جہاں احتجاجیوں نے بغیر کسی مزاحمت کے جگہ خالی کر دی۔ گزشتہ ماہ کےاواخر سے ہانگ کانگ میں مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے دھرنے دیے گئے تھے۔