نائیجیریا کی حکومت اور جنگجو تنظیم بوکو حرام میں جنگ بندی کا معاہد طے پا گیا

Boko Haram

Boko Haram

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم بوکو حرام سے ملک میں امن اور طالبات کو رہا کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے۔

کہ بوکو حرام سے معاہدہ طے پانے کے حکومت کی جانب سے متعلقہ احکامات مل گئے ہیں جن کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔ دوسری جانب نائیجیرین صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جنگجو تنظیم کی قیادت کے درمیان امن مذاکرات پڑوسی ملک چاڈ میں ہوئے۔

جس میں چاڈ کے صدر نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا اور معاہدے کے تحت بوکو حرام دہشت گردی کی کارروائیاں روکنے کے ساتھ ساتھ اپریل میں اسکول سے اغوا کی گئیں 200 سے زائد طالبات کو رہا کرنے کی بھی پابند ہو گی۔