اڑیسہ (جیوڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائل نربھے کا تجربہ کیا ہے۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائل کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں قائم خصوصی میزائل ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل سب سونک نربھے کروز میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون میزائل کا تجربہ کیا تھا۔