کاکول (جیوڈیسک) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج قومی اتحاد اور امید کی علامت ہے۔ جنگ ہو یا قدرتی آفات فوج نے ہر موقع پر بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے چار ہزار افسران و جوان شہید ہو چکے ہیں ضرب عضب کوئی آپریشن نہہیں بلکہ نظریہ بن چکا ہے۔ خفیہ ادارے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا شمالی وزیرستان میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور فاٹا میں زندگی جلد معمول پر آ جائے گی۔ پاک فوج شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلے پرامن عزم ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا پاک فوج بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
خطے میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے منسلک ہے کشمیر پر موجود عالمی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور کشمیری کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا جمہوریت کی مضبوطی کے خواہشمند ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف کو جنرل سلام پیش کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی کو پرچم عطا کیا۔ آرمی چیف نے آج کی پریڈ میں پاس ہونے والے 1200 کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیئے اور مبارکباد دی جن میں سے 45 کا تعلق کا دوست ممالک سے ہے۔