پولیو کے تین مزید کیسز سامنے آ گئے، تعداد 210 تک پہنچ گئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک ہی دن سامنے آنے والے تینوں پولیو کسیز کا تعلق فاٹا سے ہے جن میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ خیبر ایجنسی کی 18 ماہ کی بچی پولیو کا شکار ہو کر معذور ہو گئی ہے۔

خیبر ایجنسی کا دس ماہ کا بچہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہو گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں بھی 8 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے معذور ہو گئی ہے۔ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے۔

اتنے زیادہ کیسز 1987 میں پاکستان میں سامنے آئے تھے۔ رواں سال فاٹا میں ابتک 139، کے پی کے میں 43، سندھ میں 19، پنجاب میں تین اور بلوچستان میں چھ پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔