ہم اپنے اندر بھائی چارہ ،پیارو محبت ،یکسوئی اور یک رنگی پیدا کریں

ہم اپنے اندر بھائی چارہ ،پیارو محبت ،یکسوئی اور یک رنگی پیدا کریں

پیرمحل( میاں اسدحفیظ سے ) ہم اپنے اندر بھائی چارہ ،پیارو محبت ،یکسوئی اور یک رنگی پیدا کریں۔تاکہ ہمارا دشمن ہمارے اندر دراڑیں اور نفاق کی فضا ء پیدا کرنے میں ناکام رہے مذہبی رواداری قائم رکھنے کے لیے تمام مسالک کے علماء ام و عقیدت مند اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ان خیالات کااظہار ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے تحصیل کونسل آفس میں محر م الحر ام کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ جلو سوں ،با زاروں ،گلیو ں ،کو چوں ،ہو ٹلو ںاورروڈزپر مشکو ک افراد پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے اگر کسی کو مشکو ک افراد نظر آ ئے تو فوری طور متعلقہ پو لیس اسٹیشن کواطلا ع دیں، اجلاس کے بعد ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل میں جاری ترقیاتی سکیموں کادورہ کیا، سلاٹر ہائوس کی بروقت تعمیر پر خوشی کااظہار کیاٹی ایم او ودیگر عملہ کو شاباش دی، محمد رفیق سرویا ایکسئین پبلک ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پیرمحل میں جاری واٹر سپلائی سکیم کے بارے میں بریفنگ دی ڈی سی او نے ہدایات دیں کہ واٹر سپلائی سکیم کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے تاکہ عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سیدہ رملہ علی ،ٹی ایم او رانانواز خان ، چیف آفیسر طارق جاوید ، محمد صدیق پیارا، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار بھی موجودتھے۔
…………………………….
……………………………….

پیرمحل ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، میاں اخترجاوید
پیرمحل( میاں اسدحفیظ سے ) پیرمحل ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، میاں اخترجاوید ، چوہدری سلطان احمد ، محمد صدیق پیارا،میاں اسد حفیظ ، محمد خرم شہزاد بھٹی، پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن محمد رفیق سرویا، چوہدری عبد الخا لق ایس ڈی، مشتا ق احمد سپروائز، محمد حنیف ٹھیکیدار، عبدالجبارطالب حسین جعفری ایڈوکیٹ ، لیاقت علی بھٹی ایڈوکیٹ، نوید خالق، چوہدری جاوید ، قاری عتیق الرحمن،ناصر محمو د سلیمی، ابوتراب،خادم حسین، رانا وسیم ، محمد رمضان جانی، محمد احسا ن الحق، مقصود احمد نے شرکت کی ، اجلاس میں حکومت پنجاب سے بھرپور مطالبہ کیا گیاکہ تحصیل پیرمحل کے لئے الگ ٹی ایم اے پیرمحل کے قیام کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ شہرکی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں ، ریسکیو 1122 کے پیرمحل آفس کے فوری قیام کا مطالبہ کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول نمبر 2 اپرکالونی کو اپ گریٹ کرنے بھرپور مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن محمد رفیق سرویا اور چوہدری عبدالخالق ایس ڈی او نے زیر تعمیر واٹر سپلائی کے منصوبے کے متعلق کونسل کے ممبران کو بتایا کہ حکومت اگر ہم کو 4کروڑ کی فوری گرانٹ جاری کردے تو جون 2015تک پیرمحل میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھانجے و مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹرکشف ریاض اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحصیل کورٹس میں مستقل بنیادوں پر ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کروا دیا ہے۔جس سے عوام کو نہ صرف سستا انصاف فراہم ہو سکے گا بلکہ ان کی سفری مشکلات بھی ختم ہو جائیں گی اور بہت جلد شہر میں ون وے ٹریفک منصوبے اور ریسکیو 1122آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اجلاس میں ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کو ڈویلپمنٹ کونسل کی طرف سے ریسکیو 1122 کے بارے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا گیا اور انہیں ریسکیو 1122 کے قیام کے لیے کونسل کی طرف سے درخواست گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکے نام پیش کی گئی
…………………………….
……………………………….
شہر کی ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شدہ سڑکیں کسی غیبی مسیحا کی منتظر ،شاہرائوںپر حادثات روز کا معمول
پیرمحل( میاں اسدحفیظ سے )شہر کی ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شدہ سڑکیں کسی غیبی مسیحا کی منتظر ،شاہرائوںپر حادثات روز کا معمول بن گئے۔1927سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والے شہر پیرمحل کو حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کا درجہ دیا گیا تو امید ہو چلی تھی کہ شہر کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے مگر دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے پر بھی صوبہ کی نئی تحصیل پیرمحل کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے الگ TMAکا نوٹیفیکیشن تا حال نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے شہر کو درپیش مسائل کی فہرست بھی طویل ہوتی نظر آ رہی ہے۔شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سالانہ کروڑوں روپے عائد ٹیکسز کی صورت میں گورنمنٹ کو ادا کرتے ہیں مگر ان کے دکھوں کا مداوا نہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔شہر کی سڑکوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ اس قدر ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں جن پر سے گاڑی اور موٹر سائیکل کا چلنا تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔مذکورہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں جب کہ بارشوں کے موسم میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کئی فٹ گہرے گڑھوں میں پانی کھڑا ہونے سے جوہڑوں کا منظر پیش کرتی رہتی ہیں جس سے ناصرف گندگی اور غلاظت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شہریوں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔یہ بات تو طے ہتے کہ جب تک تحصیل پیرمحل کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے الگ TMAکا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو جاتا اس وقت تک شہر کو درپیش مسائل بھی حل نہیں ہو سکتے۔کچھ عرصہ قبل حلقہ سے منتخب سیاسی شخصیت نے شہریوں کے مطالبہ پر یہ فرمان جاری کیا تھا کہ جب تک صوبہ کے اند ر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک الگ TMAکا وجود بھی ممکن نہیں اور حالات یہ بتا رہے ہیں کہ موجودہ حکومت صوبہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کروانے میں تاحال مبینہ طو ر پر سنجیدہ نظر نہیں آتی اور موجودہ حالات میں الگ TMAکے نوٹیفیکیشن کو جاری کروانے کیلئے امید کی واحد کرن گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب تحصیل پیرمحل عوام کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ پیرمحل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا آبائی شہر بھی ہے۔اگر عوام پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود اپنے مسائل کے حل کیلئے کمالیہ کا رخ کرتے رہیں گے تو پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینا بھی عوامی نظروں میں بے سود نظر آتا ہے۔ شہری تنظیموں کے عہدیداران سمیت عوامی حلقو ں نے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پیرمحل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر الگ TMAکا نوٹیفیکیشن جاری کروایا جائے تا کہ شہر کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔اگر موجودہ دور حکومت میں بھی عوام کے مسائل کے حل کی جانب سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو آئندہ انتخابات میں تحصیل کا ہر شہری اپنا ووٹ مخالف سیاسی جماعتوں کو کاسٹ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

Pir Mahal

Pir Mahal