گوجرانوالہ: نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو خواتین اساتذہ زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نواحی علاقے گکھڑ منڈی کی دو خواتین اساتذہ ظاہرہ مریم اور ریحانہ کوثر اپنی ساتھیوں کے ساتھ چنگ چی رکشہ میں اسکول جا رہی تھی کہ پیر کورٹ موڑ سبزی منڈی کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس سے دونوں اساتذہ شدید زخمی ہو گئیں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چنگ چی رکشہ ڈرائیور کے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی۔