کالام میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

Kalam

Kalam

کالام (جیوڈیسک) کالام میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پک اپ مٹہ سے مینگورہ جارہی تھی کہ کالام بجلی گھر کے قریب کھائی میں جاگری۔

حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال مینگورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان بالائی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے بعد میدانی علاقے کی جانب منتقل ہورہا تھا۔