کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ یکم محرم الحرام سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل،صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات خاتمہ یقینی بنا کر عزدارِ حسین کو ایام عشرہ محرم الحرام کے دوران ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل اور محرم الحرام کے سلسلے میں جاری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا
اس موقع پر انہوںنے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیات سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں سے کہاکہ وہ منتظمین امام بارگاہ اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز کے باہمی مشاورت کے ساتھ علاقائی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں
دورے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔