ہانگ کانگ (جیوڈیسک) حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے گزشتہ روز خالی کرائے گئے کیمپ پرایک مرتبہ پھر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس نے 26 مظاہرین گرفتار کرلیا۔
ہانگ میں کانگ میں بحالی جمہوریت کے لئے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ضلع مانگ کانگ میں دوبارہ احتجاجی مقام پر قبضہ کرلیا جہاں گزشتہ روز پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے۔
انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا تاہم ایک مرتبہ پر 9 ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی کیمپ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور مرچوں کا اسپرے کیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران 15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 26 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہانگ کانگ پولیس کمشنر اینڈی سینگ کا کہنا ہے۔
کہ روز اول سے کوشش تھی کہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیا جائے تاہم مظاہرین نے غیرقانونی اور پرتشدد طریقہ اختیار کیا جس کے باعث قانون کو حرکت میں آنا پڑا۔
واضح رہے کہ ہانک کانگ میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور چین کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے طلبا کی جانب سے گزشتہ 3 ہفتوں سے 2 مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جارہے ہیں جن میں حکومتی ہیڈ کوارٹر کے سامنے مرکزی دھرنا شامل ہے جہاں ہزاروں افراد موجود ہیں۔