بیجنگ (جیوڈیسک) یہ مشقیں آئندہ ماہ بھارت میں ہوں گی جن میں دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی اہلکار شریک ہوں گے۔ بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چین کی درخواست پر فوجی مشقوں کا مقام پاکستان کی سرحد سے دور منتقل کیا گیا ہے۔
پہلے یہ مشقیں پاکستان کی سرحد سے 110 کلومیٹر دور واقع بھارتی شہر بٹھنڈہ کے نزدیک ہونا تھیں ، اب یہ مشقیں پونا شہر کے نزدیک کی جائیں گی جس میں دونوں ملکوں کے 103 ، 103 فوجی حصہ لیں گے۔
چین اور بھارت کے درمیان لداخ اور اروناچل پردیش میں بھارت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔