بالی وڈ (جیوڈیسک) تا ہم دپیکا کا کہنا ہے کہ ہماری اجرت پچھلے چند سالوں میں بہت زیادہ بڑھ چکی ہے لیکن ہیروجتنی نہیں ملتی۔ دپیکا نے کہا ہے کہ بالی وڈ کی فلمیں اب پہلے سے کئی گنا زیادہ تجارت کر رہی ہیں اور اس میں ہیروئنوں کا جو تعاون ہے اسے کم نہیں سجھنا چاہیے۔
اپنی شاہ رخ کے ساتھ نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کے دوران کہا ہے کہ شاہ رخ اور فلم کی ہدایت کار فرح خان کے ساتھ کام کر کے خاندان جیسا لگتا ہے۔ دونوں نے مجھے میری پہلی فلم اوم شانتی اوم میں شاندار طریقے سے پیش کیا تھا۔
کسی نئے فنکار کو ایسا آغاز بہت کم نصیب ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس دپیکا کی مسلسل چار فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ دپیکا اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے پیر جما چکی ہیں اور پریانکا چوپڑا اور قطرینہ کیف جیسی اداکاراوں کے ساتھ کامیاب ہیروئنوں کی قطار میں ہیں۔
آئندہ برس امیتابھ بچن کے ساتھ فلم پیکو میں نظر آئیں گی۔ کہا کہ وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ بھی فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔