بھمبر کی خبریں18/10/2014

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیہ بھمبرنے شہر کی تعمیروترقی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک بڑا پلان تیار کر لیاہے جلد بھمبر شہر کی تمام گلیاں پختہ کر دی جائیں گی اس سلسلہ میںضروری مشاورت اور فنڈز کیلئے حکومت کو تحریک کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ بھمبرکے کوشش ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مزید جمعدار بھرتی کیے جائیں گے تاکہ بھمبر بلدیہ جسکی حدود دھریا ،سیرلہ اور ماچھیا تک ہے اتنے بڑے علاقے میں صفائی کا بہتر اہتمام ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلدیہ بھمبر مساوات کی بنیاد پر بغیر کسی سیاسی دباؤ کے تمام وارڈ ز میں فنڈز خرچ کررہی ہے اور بہت جلد بلدیہ بھمبر اپنے ٹارگٹ پورے کرلے گی اور بھمبر پارک کی بہتری کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان نے اپنے حالیہ دورہ بھمبر کے دوران بھمبر یوتھ فورس کے مطالبے پر ڈی ایچ او ہسپتال میں ایمرجنسی کی سہولتیں دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوہدری طارق محمود کو احکامات جاری کر دیے تفصیلات کیمطابق گزشتہ ہفتے ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان نے ضلع بھمبر کا تفصیلی دورہ کیا انکے دورہ کے موقع پر بھمبریوتھ فورس کے چیئرمین چوہدری محمد علی اختر ،سرپرست اعلیٰ چوہدری محمداکرم عرف پپو جٹ اور کمانڈر راجہ شوذب خان کی قیادت میں ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان سے ملاقات کی اور اس اہم مسلہ پر ڈی جی ہیلتھ کو بریفنگ دی کہ ڈسٹرکٹ اسپتال شہر کی ایک طرف اور شہر کی آبادی دوسری طرف ہے شہر سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچنے تک بہت سے مریض راستے میں دم توڑ جاتے ہیں بھمبریوتھ فورس کے اس مطالبے پر ڈی جی صحت سردار محمود خان نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 15روز کے اندر اندر بھمبر شہر کے قریب ڈی ایچ او آفس میں ایمرجنسی کی تمام سہولتیں دی جائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر چوہدری طارق محمود نے احکامات ملتے ہی عملدرآمد شروع کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ضلع بھمبر میں میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کی عمارت تو بنادی ہے لیکن سٹاف کی آج بھی شدید کمی ہے نہ ہی اسپیشلسٹ ڈاکٹر زہیں اور نہ ہی دیگر اسٹاف ہسپتال میں موجود ہے جس سے ضلع بھمبر کی عوام کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں انہوںنے حکومت آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیاہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال بھمبر مین فوری طور پر سٹاف کی کمی کو پورا کیاجائے تاکہ ضلع بھمبر کی عوام کا دیرینہ مسلہ حل کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوازشریف یوتھ بزنس لون کے تحت ضلع بھمبر میں68افراد نے قرضہ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دیںجن میںسے 55افراد کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا 4افراد کی درخواستوںکی منظوری حاصل کی گئی جبکہ 9افراد کی درخواستیں زیر کار ہیں لیکن سخت شرائط کی وجہ سے کوئی ایک فرد بھی قرضہ حاصل نہ کر سکا ضلع بھمبرکی عوام نے نوازشریف یوتھ بزنس لون کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ نرم شرائط پر بھمبر کے لوگوں کو قرضہ دیاجائے تاکہ نوازشریف یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت بھمبرکے لوگ فیضیاب ہو سکیں۔