تلہ گنگ کی خبریں 18/10/2014

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ کے موضع سگھر میں پانچویں سالانہ تحفظ ناموس صحابہ کرام کانفرنس انتہائی تزک احتشام کیساتھ مورخہ 21 اکتوبر بروز منگل بعد از نماز مغرب انعقاد پذیر ہو رہی ہے ۔جس میں اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکز ی قائد ین اور مقامی علمائے کرام بڑی تعدا د میں شرکت کرینگے ۔گزشتہ روز اس حوالے سے اہلسنت والجماعت تحصیل تلہ گنگ کے کارکنوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا ۔ادھر اس کانفرنس میں شرکت کے لئے عوام سے بھر پور استدعا کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) چوکھنڈی شہر سے ڈیم تک پختہ سڑک تعمیر کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوکھنڈی ڈیم تک روڈ تعمیر کی جائے اور وہاں پر بچوں کیلئے جھولے بھی لگائے جائیں ،درخت اور گھاس لگا کر عوا م کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) بین لصوبائی شاہراہ پر واقع نالہ انکڑ کی بدحالی محکمہ ہائی وے پنجاب کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت پیش کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے کی غفلت کی نتیجے میں نالہ پل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جبکہ پل کے درمیان لگائے جوائنٹ حفاظتی آئرن محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے پل سے اکھڑگئے اور بیشتر حفاظتی آئرن نامعلوم افراد لے اڑ ے ہیں ۔محکمہ ہائی وے کی غفلت کی وجہ حفاظتی آئرن کے قابلے بھی چوری کرلئے گئے اور آئر ن راڈ بالکل فری پل کے اوپر پڑے ہیں جوکسی بھی وقت کسی بڑے جان لیوا ٹریفک حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں ۔گزشتہ کئی ماہ سے بیشتر آئرن پٹیاں بھی چوری کرلی گئیں جبکہ باقی بچ جانیوالی کسی بھی وقت کسی کے ہتھے چڑھ سکتی ہیں لیکن محکمہ ہائی وے پر جوں تک نہیں رینگی ۔پل کے جوڑ میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔۔پل کے اوپر بن جانیوالے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک روانی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اور ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے پل کو شدید جھٹکے کی وجہ سے کسی بھی وقت مزید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔انظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے چوری شدہ حفاظتی آئرن کی جگہ بنے گڑھوں پر مٹی ڈال کر اپنے فرائض سے غفلت کا ثبوت دے رہے ہیں ۔جو بارش کے بعد یاکچھ دن بعد مٹی کے ہٹ جانے سے دوباری محکمہ کے پول کھول دیتی ہے تاحال اس اہم ترین مسلئے کی طرف سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا ۔عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پیپلز پا رٹی کا اٹھا رہ اکتو بر کو کر اچی میں ہو ینو الے جلسہ میں ضلعی صدر چکو ال کی عد م دلچسپی کے با عث تلہ گنگ سے پی پی پی کے جیا لو ں کا قا فلہ روانہ نہ ہو سکا ۔اس حو الے سے ضلعی صدر چکو ال راجہ شا ہجہا ں سر فراز نے پیپلز پا رٹی تلہ گنگ کے کسی سر کر دہ رہنما سے رابطہ کر نے کی زحمت ہی گوارانہ کی ۔ضلعی صدر کی عد م دلچسپی کی وجہ سے ضلع چکو ال میں پیپلز پا رٹی کے ووٹروں اور سپو رٹروں میں کمی ہو رہی ہے اگر اسی طر ح ضلعی صدر کاتنظیم ،سپو ٹروں اور ووٹروں کے سا تھ رابطو ں کا فقدان رہا تو پیپلز پا رٹی کے کا رکن اور سپو ٹرز اپنے نئے ٹھکا نے تلا ش کر نے پر مجبور ہو جا ئیں گے جس سے پیپلز پا رٹی کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ے گا۔ ضلع چکوال میں پیپلز پا رٹی کا ووٹ بینک پہلے ہی کم ہے اگر اسی طر ح رابطو ں کا فقدان رہا تو پی پی پی کا ووٹ نہ ہو نے بر ابر رہ جا ئے گا ۔ واضح رہے کہ ضلعی صدر راجہ شا ہ جہا ں سر فراز نے 2013کے قو می الیکشن میں بد تر ین شکست کے بعد چپ سا د ھ رکھی ہے جس کی وجہ سے دن بد ن پیپلز پا رٹی کو نقصا ن ہو رہا ہے ۔

Gulam Murtaza Conference

Gulam Murtaza Conference