آزاد ریاست میں مذہبی منافرت پھیلانے والے خطباء پر پابندی عائد کی جائے۔ عطاء اللہ

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد : آزاد ریاست میں مذہبی منافرت پھیلانے والے خطباء پر پابندی عائد کی جائے۔ ہیجان انگیز خطبات کر کے منافرت کا بیج بونے والے ریاست امن کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ قانونی اور انتظامی گرفت کو مضبوط کر کے ہی ریاست کے پرامن ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی ضلع مظفرآباد کے ناظم اطلاعات ونشریات علامہ عطاء اللہ علوی نے دارالحکومت مظفرآبادمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاکہ محرم کے مہینے میں بعض فتنہ پرور خطباء کو لاکر قرن اول کی مقد س شخصیات پر تبراء کیا جاتا ہے، ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے ۔ فرقہ وارانہ خطبات اور ہیجان انگیز تقاریر ریاست کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کااہم اقدام ہوںگی ۔ انھوںنے کہا فرقہ واریت نے ہی آج تک مسلمانوں کو اسلام کے حقیقی ثمرات سے محروم رکھا۔ جب تک مسلمان ان اختلافات سے بالا ئے طاق تھے اسوقت تک دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکتی تھی ۔ مگرآج مسلمانوں کے باہمی اختلافات کے باعث مسلمان اپنی حقیقی طاقت کھوچکے ہیں۔

بعض خطباء شرانگیز تقاریر میںمعروف ہیں، انتظامیہ انھیں پابند کرے کہ وہ ریاست میں داخل نہ ہوں۔ انھوںنے کہاکہ کچھ خطباء پرپابندی عائد کی جاتی ہے ، تووہ ریاستی قوانین توڑکر آنا اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں۔ ایسے افراد کو انتظامیہ پاکستان سے آزادکشمیرمیںداخل ہونے سے روکے ۔ ریاست کاپرامن ماحول اس بات کامتحمل نہیں کہ کوئی شرانگیز تقریر کرکے آزادکشمیرکے پرامن ماحول کوپاکستان کیطرح بناڈالے۔

انھوںنے کہافرقہ واریت کیوجہ سے پاکستان اسوقت ساری دنیامیں فساد کی علامت بن چکاہے ، فرقہ واریت اورمسلمانوں کے باہمی جنگ وجدال نے مسلمانوں کو کمزور کردیاہے۔ لوگ اس وجہ سے اسلام سے متنفر ہورہے ہیں۔ ایسے وقت میں ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے خطباء کوروکے جو ریاستی امن کے لیے خطرہ بن رہے ہوں۔